بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج اپنے چھوٹے بھائی آنند کمار کو
پارٹی کا نائب صدر مقرر کردیا اور اپنی غیر موجودگی میں ہر طرح کا فیصلہ
لینے اور تمام دستاویزات پر دستخط کرنے کا مجاز بنایاہے۔محترمہ
مایاوتی نے یہ اعلان ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 126ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب کے دوران اپنی تقریر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آنند کمار مرکز کی بی جے پی حکومت کے عتاب کا شکار ہیں لیکن انہوں نے دباو کے باوجود گھٹنے نہیں ٹیکے۔